۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بجلی کا قہر

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آسمان سے بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد لقمہ اجل بن گئے، بتایا جا رہا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے درمیان مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں کم از کم 10 افراد کی جانیں گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آسمان سے بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد لقمہ اجل بن گئے، بتایا جا رہا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے درمیان مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں کم از کم 10 افراد کی جانیں گئیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بنیادی طور پر صوبہ پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ اس ہفتے مزید بارشیں متوقع ہیں، جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملے گی۔

تاہم، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری شدید بارشیں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں، پاکستان میں گزشتہ سال شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 1,739 افراد کو جان گنوانا پڑا تھا اور تقریباً 80 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، اور تقریباً 30 بلین امریکی ڈالر کی املاک کو نقصان پہنچا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .